یمن کی فوج نے حوثیوں کا ڈرون مار گرایا

,

   

Ferty9 Clinic

ریاض 6 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام) یمن کی قومی فوج نیحیران گورنریٹ میں ایران کی حمایت یافتہ حوثی ملیشیا کا ایک ڈرون مار گرایا ہے۔ سعودی خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق ملبے کی جانچ پڑتال کے بعد یہ بات سانے آئی کہ ڈرون ایرانی ساختہ تھا۔ یمنی فوجی ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈرون کے ذریعے فوجی مراکز کی جاسوسی کی جا رہی تھی۔میڈیا ذرائع کے مطابق رواں سال اب تک یمن کی قومی فوج نے حوثی ملیشیا کے7 ڈرو نز تباہ کیے ہیں۔حوثی ملیشیا نے حالیہ عرصے کے دوران ڈرون کیاستعمال میں اضافہ کیا ہے۔ اقوام متحدہ کیماہرین کی رپورٹ میں بتایا گیا تھا کہ حوثی ملیشیا بیرون ملک سے اسپیئر پارٹس منگوا کران سے ڈرون تیار کررہی ہے۔ عرب اتحاد برائے یمن کے ترجمان کرنل ترکی المالکی نے گزشتہ روز ایک بیان میں کہا تھا کہ حوثی ملیشیا نے صنعاء گورنریٹ سے دو بیلسٹک میزائل فائر کیے جو صعدہ کے علاقے میں گر کر تباہ ہوگئے۔