البیضاء۔8؍جون(ایجنسیز) یمن کی ایک مسجد میں ایک ذہنی معذور شخص نے فائرنگ کردی جس کے نتیجہ میں 12افراد جاں بحق ہوگئے ۔ افسوسناک سانحہ میں عید الاضحیٰ کی تکبیرات کے دوران نمازیوں کو نشانہ بنایا گیا۔یمن کے وسطی علاقے البیضاء میں ہفتہ کی شام ایک مسلح شخص، جو ذہنی طور پر غیر متوازن بتایا جا رہا ہے نے مسجد میں عید الاضحیٰ کی نماز کے فوراً بعد اندھا دھند فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں کم از کم 12 افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہو گئے۔یہ واقعہ البیضاء کی الحوثیوں کے زیرِ قبضہ تحصیل مدیریٔ العرش کے گاؤں میں واقع مسجد حمہ عکوس میں پیش آیا جب لوگ عید کی تکبیرات میں مشغول تھے۔