یمن کے حوثیوں نے ایک اور اسرائیلی بحری جہاز اغوا کرلیا

   

صنعا: یمن کے حوثیوں نے ایک اور اسرائیلی تاجر کا بحری جہاز اغوا کرلیا گیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق اتوار کو یمن کے ساحل کے نزدیک ایک اور اسرائیلی بحری جہاز کو اغوا کیا گیا۔ایک ہفتے کے اندر اغوا کیا جانے والا یہ دوسرا اسرائیلی بحری جہاز ہے۔اسرائیلی حکام نے بھی جہاز اغوا کیے جانے کی میڈیا کو تصدیق کر دی ہے۔ بحری جہاز اسرائیلی ارب پتی تاجر کی کمپنیZodiac Maritime کی ملکیت ہے۔ جہاز پر عملے کے22 افراد موجود ہیں۔رپورٹ میں بتایا گیا ہے اسرائیل بحری آمدورفت افریقی ممالک کے پرچم تلے کرتا ہے اس لیے اغوا کیے گئے بحری جہاز پر لائبیریا کا جھنڈا لگا تھا۔اس سے قبل 19 نومبر کو یمن کے حوثیوں نے بحیرہ احمر میں اسرائیلی تاجر کا بحری جہاز اغوا کیا تھا۔اسرائیلی میڈیا کے مطابق ترکیے سے ہندوستان جانے والے جہاز پر عملے کے 52 افراد موجود تھے۔ برطانوی کمپنی کا رجسٹرجہاز اسرائیلی ٹائیکون کی جزوی ملکیت تھی۔اسرائیلی کا کہنا تھا کہ حوثیوں کا بحری جہاز ہائی جیک کرنا عالمی سطح پر بے حد تشویشناک واقعہ ہے۔