یمن کے ساحل کے قریب کشتی غرق ۔300 افراد لاپتہ

   

صنعا: اقوام متحدہ کے ایک عہدیدار نے کل جمعرات کو انکشاف کیا ہے کہ حال ہی میں یمن کے ساحل سے ٹکرانے والی ایک کشتی جس پر 300 غیرقانونی تارکین وطن سوار تھے ڈوب گئے ہیں۔ ڈوبنے والے افراد کی تلاش جاری ہے۔ اقوام متحدہ کے عہدیدار کا کہنا ہے کہ یمن کے قریب غیرقانونی تارکین وطن کی کشتی کو حادثہ قرن افریقہ کی طرف غیرقانونی نقل مکانی کا واضح ثبوت ہے۔ اس کے علاوہ اس حادثے سے افریقی ممالک کی طرف نقل مکانی کے خطرات کا بہ خوبی اندازہ لگایا جاسکتا ہے۔ یو این کوآرڈینیٹر ڈیوڈ گریسلی نے کہا کہ تارکین وطن کا بحران یمن میں پہلے سے بگڑتی ہوئی انسانی صورتحال پر دباؤ میں اضافہ کر رہا ہے۔