صنعاء: یمن کے شمالی شہر صعدہ میں ہفتہ کی دیر رات شمسی توانائی کے ایک اسٹور اور ایک مکان پر امریکی فضائی حملوں میں کم از کم ایک شخص ہلاک اور چار دیگر زخمی ہوگئے ۔ڈاکٹروں نے حملے کے بارے میں جانکاری دیتے ہوئے مرنے والوں کی تعداد کو ابتدائی قرار دیا اور کہا کہ شہری دفاع کی ٹیمیں مغربی شہر صعدہ کے علاقے حفسین میں نشانہ بنائے گئے مقامات پر آگ بجھانے اور متاثرین کی تلاش کے لیے کام کر رہی ہیں۔اس سے قبل ہفتے کے روز حوثی گروپ نے امریکی دعووں کی تردید کی تھی کہ بحیرہ احمر کے بندرگاہی شہر الحدیدہ میں اس کے فوجی رہنماؤں کے اجلاس کو امریکی فضائی حملے میں نشانہ بنایا گیا تھا۔حوثی گروپ کے ایک بیان میں امریکی دعوؤں میں مذکورہ واقعے کو عید کی تعطیلات کے لیے ایک سماجی اجتماع قرار دیتے ہوئے کہا گیا ہے کہ یمن میں تعطیلات کے دوران ایسے واقعات عام ہیں۔