صنعا : اقوام متحدہ نے منگل کو کہا کہ اس نے جنگ زدہ یمن کے قریب زنگ آلود بحری ٹینکر سے 10 لاکھ بیرل تیل کی منتقلی شروع کر دی ہے تاکہ تباہ کن رساؤ کو روکا جا سکے۔اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل گوتیرس نے ایک بیان میں کہا کہ اقوام متحدہ نے دنیا کے سب سے بڑے ٹک ٹک ٹائم بم کو ناکارہ بنانے کیلئے آپریشن شروع کر دیا ہے۔ جنگ زدہ یمن کے ساحل سے دور بحیرہ احمر میں اب ایک پیچیدہ آپریشن شروع کیا جارہا ہے۔زوال پذیر ’’ ایف ایس او سیفر ‘‘ سے 10 لاکھ بیرل تیل ایک متبادل جہاز میں منتقل کیا جا ئے گا۔ بیان میں کہا گیا کہ آپریشن یمن کے وقت کے مطابق صبح 10 بجکر 45 منٹ اور 0745 جی ایم ٹی پر شروع ہوگا۔ 47 سالہ ’’ ایف ایس او سیفر ‘‘ سے 1.14 ملین بیرل ماریب لائٹ کروڈ کی نئے جہاز میں منتقلی میں تقریباً تین ہفتے لگنے کا امکان ہے۔اقوام متحدہ کو امید ہے کہ 143 ملین ڈالر کا آپریشن ماحولیاتی تباہی کے خطرے کو ختم کر دے گا۔ ایک تخمینہ کے مطابق اس تیل کو صاف کرنے پر 20 بلین ڈالر لاگت آئے گی۔ بحیرہ احمر میں محفوظ مقام کی وجہ سے آبنائے باب المندب کے ذریعے نہر سویز تک جہاز رانی میں خلل کے باعث روزانہ اربوں ڈالر کا نقصان ہوگا۔ ساحلی ماہی گیری کی کمیونٹیز، ماحولیاتی نظام اور لائف لائن بندرگاہوں پر بھی بڑا نقصان ہوگا۔