یم بی بی ایس داخلہ پانے والے 862 مسلم طلبہ کو آج عامر علی خاں کے ہاتھوں ایوارڈس

   

حیدرآباد ۔ 18 ۔ اکٹوبر : ( سیاست نیوز ) : یم بی بی ایس میں داخلے پائے 862 مسلم طلبہ کو اتوار 19 اکٹوبر کو جناب عامر علی خاں نیوز ایڈیٹر سیاست کے ہاتھوں دفتر سیاست عابڈس پر صبح 10-30 بجے تا ایک بجے لڑکوں کو اور دوپہر 2 تا 5 بجے لڑکیوں کو میڈیکو ایوارڈس دئیے جائیں گے ۔ جناب معظم حسین منیجنگ ڈائرکٹر ایم ایس ایجوکیشن اکیڈیمی مہمان خصوصی ہونگے ۔ جبکہ محمد غوث الدین ، صادق علی ، ڈاکٹر سید ندیم ، ڈاکٹر تنزیل منور اعزازی مہمان ہے ۔ ایم اے حمید کنوینر نے اے زمرہ میں داخلے پائے مسلم طلبہ سے وقت پر شرکت کی اپیل کی ۔