حیدرآباد 15 مارچ (سیاست نیوز) ریاست آندھراپردیش کے انامیا ضلع کے ینگنور میں ایک سانحہ میں چار افراد کی جان چلی گئی۔ تفصیلات کے مطابق مرلی کو اپنے ساتھ والد رام چندریا، بیوی ریوتی اور بیٹا کارتک اور جڑواں بیٹیاں چریتا اور چندنا کے ساتھ رہ رہا تھا۔ ہفتہ کو مرلی نے اپنی بائیک میکانک کے پاس بنوائی۔ میکانک نے کہاکہ گھر جاکر رات بھر گاڑی چالو رکھے انجن بنایا گیا ہے۔ اس نے ایسے ہی کرتے ہوئے رات میں گاڑی چالو رکھ دی۔ رات میں وہ اس کی بیوی ریوتی کو لے کر چھت پر چلا گیا جبکہ کمرے میں رام چندریا اور اس کا ایک پوترا کارتک اور جڑواں پوتریاں چریتا اور چندنا کے ساتھ سوگیا۔ رات بھر دھواں گھومتے ہوئے کمرے میں داخل ہوا جس کی وجہ سے انھیں سانس لینے میں مشکل ہوئی اور دھوئیں میں دم گھٹ کر وہ فوت ہوگئے۔ پولیس نے مقدمہ درج کرتے ہوئے تحقیقات شروع کردی۔ (ش)