یوایس اوپن : سابقہ چمپئن اوساکا تیسرے راونڈ میں ناکام

   

نیویارک: یو ایس اوپن میں تیسری سیڈ جاپانی کھلاڑی ناومی اوساکا گزشتہ شب یہاں ویمنز سنگلز کے تیسرے راؤنڈ میں عالمی نمبر 73 کینیڈا کی لیلا اینی فرنانڈیز سے ہار گئیں۔ نوجوان کناڈائی کھلاڑی نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کیا اور 5-7، 7- 6 (2)، 6-4سے مقابلہ جیت لیا۔ اوساکا کے مقابلے میں 15 ایسز زیادہ مارنے والی کھلاڑی نے میچ کے بعد کہاکہ مجھے لگتا ہے کہ میں کورٹ پرتھوڑی دیراوررُکناچاہتی تھی اور میں یہاں ہر ایک کے لئے ایک بہترین کارکردگی کامظاہرہ کرنا چاہتی تھی۔ کورٹ پر میرے لیے صرف ایک گھنٹہ کافی نہیں تھا۔وہیں اوساکا نے کہاکہ لوگ ہنستے ہیں اور روتے ہیں۔ اس کا اظہار کرنا بہت مشکل ہے ۔ دراصل مجھے لگتا ہے کہ میں اس معاملے میں بہت حساس ہوں۔ میں یہ جاننے کی کوشش کر رہی ہوں کہ میں کیا کرنا چاہتی ہوں اور سچ کہوں تو میں نہیں جانتی کہ میں اپنا اگلا ٹینس میچ کب کھیلوں گی۔قابل ذکر ہے کہ اوساکا کے لئے یہ پہلا سلام ٹورنمنٹ تھا کیونکہ وہ دماغی صحت کے لئے بریک لینے کی وجہ سے فرنچ اوپن سے باہر ہو گئی تھیں۔ اوساکا نے یہ انکشاف کیا ہے کہ انہیں میڈیا سے ملنے سے پہلے ہمیشہ ہچکچاہٹ ہوتی ہے۔ انہوں نے تین سال تک ڈپریشن کا بھی مقابلہ کیا ۔