یواے ای : کوویڈ۔19 کے یومیہ کیسوں کی تعداد میں کمی

   


ابوظہبی: متحدہ عرب امارات نے اتوار کو کورونا وائرس کے یومیہ کیسوں کی تعداد میں گذشتہ ڈیڑھ ایک ماہ کے بعد پہلی مرتبہ کمی کی اطلاع دی ہے اور 2948 نئے مریضوں کی تشخیص ہوئی ہے جبکہ پہلے سے اس مہلک وائرس کا شکار 12 افراد وفات پاگئے ہیں۔یواے ای کی وزارت صحت کے مطابق اب تک ملک میں کوویڈ۔19 کے تشخیص شدہ کیسوں کی تعداد 303609 ہوچکی ہے۔ان میں 850 مریض وفات پا چکے ہیں۔کورونا کے مزید 4189 مریض صحت یاب ہوگئے ہیں۔اس طرح اب تک کل تشخیص شدہ کیسوں میں سے 276958 تندرست ہوچکے ہیں۔یو اے ای میں دسمبر کے بعد کورونا وائرس کے یومیہ کیسوں کی تعداد میں اضافے کا رجحان رہا ہے۔اس کے ساتھ ویکسین لگانے کی مہم بھی بڑی تیزی سے جاری ہے اور اب تک 30 لاکھ سے زیادہ افراد کو کوویڈ۔19 کی ویکسین لگائی جاچکی ہے۔