یواے ای کے ایرپورٹس پرمسافروں کی آمد کا نیا ریکارڈ

   

ابوظہبی، 13 اگست (یو این آئی) دنیا بھر سے متحدہ عرب امارات کے ایئرپورٹس پر مسافروں کی آمد نئی ریکارڈ سطح پر پہنچ گئی۔ سال کی پہلی ششماہی کیلئے جی سی اے اے کے کارکردگی کے اشارے کے مطابق متحدہ عرب امارات 75.4ملین مسافروں کو خوش آمدید کہنے کے بعد عالمی منڈیوں کے ساتھ فضائی رابطے کو وسعت دے گا۔گزشتہ سال کے پہلے نصف حصے میں مسافروں کی تعداد 71.7ملین تھی۔