حیدرآباد، 28 اگست (پریس ریلیز): تلنگانہ کبڈی اسوسی ایشن کے صدر اور امیچورکبڈی فیڈریشن آف انڈیا کے نائب صدر، سری کاسنی ویرش مدیراج نے آج اولمپک بھون، ایل بی اسٹیڈیم حیدرآباد میں منعقدہ پریس کانفرنس میں اعلان کیا کہ یْووا تلنگانہ کبڈی چمپئن شپ 2025 کا انعقاد 30 اگست سے 3 ستمبر تک کیا جائے گا۔ اس ٹورنمنٹ میں جملہ آٹھ ٹیمیں حصہ لیں گی۔ پریس کانفرنس میں جنرل سکریٹری تلنگانہ اولمپک اسوسی ایشن سری پی ملا ریڈی، سکریٹری تلنگانہ کبڈی اسوسی ایشن سری مہندر ریڈی، خزانچی سری روی کمار، نائب صدر سری ٹی. نرسمہا راؤ، چیئرمین ریفری بورڈ سری پی. ستیہ نارائنا، چیئرمین ٹیکنیکل کمیٹی سری بی. شراون کمار، چیئرپرسن ویمن کمیشن سمت راج لکشمی اور سری سدھاکر بھی موجود تھے۔ افتتاحی تقریب 30 اگست کو سہ پہر 3 بجے ایل بی انڈور اسٹیڈیم، حیدرآباد میں منعقد ہوگی۔