نئی دہلی : پولینڈ کے مقام کیلیس میں رواں یوتھ ورلڈ چمپئن شپ میں ہندوستان کی خاتون اور مرد باکسروں نے 4 میڈلس کے حصول کو یقینی بنالیا ہے جس میں ونکا اور الفیا پٹھان شامل ہیں۔ علاوہ ازیں گتیکا اور پونم نے بھی سیمی فائنل میں رسائی حاصل کرتے ہوئے ہندوستان کے لئے کم از کم برونز میڈل کو یقینی بنالیا ہے۔ ہندوستان کے چاروں باکسروں نے کوارٹر فائنل مقابلوں میں شاندار مظاہرہ کیا۔ پانی پت کی باکسر ونکا نے کولمبیا کی کمیلو کمیلا کو 5-0 ، الفیا نے 81 کیلو گرام سے زائد کے زمرہ میں ہنگری کی ریکا ہفمان کو 5-0 سے شکست دی۔ پونم نے بھی قزاقستان کی نزیریکا سیرک کو 5-0 سے شکست دیتے ہوئے سیمی فائنل میں رسائی حاصل کی ہے۔ ایک اور ہندوستانی باکسر خوشی کو کوارٹر فائنل مقابلہ میں ترکی کی بسرا اسیلدار کے خلاف شکست برداشت کرنی پڑی۔