یوتھ کانگریس ’تلنگانہ بچاو مہم ‘شروع کریگی

   

حیدرآباد 18 نومبر ( آئی این این ) تلنگانہ یوتھ کانگریس کی جانب سے ٹی آر ایس حکومت کی مخالف عوام پالیسیوں کے خلاف تلنگانہ بچاو مہم شروع کی جائیگی ۔ یہ فیصلہ یوتھ کانگریس کے ایک اجلاس میںکیا گیا ۔ گاندھی بھون میں منعقدہ اجلاس کی صدارت یوتھ کانگریس کے صدر انیل کمار یادو نے کی اور انڈین یوتھ کانگریس تلنگانہ کے انچارچ جے بی متھو اور دوسروں نے شرکت کی ۔ یوتھ کانگریس کی ایگزیکیٹیو کمیٹی نے نہرو ۔ گاندھی خاندان کے ارکان کی ایس پی جی سکیوریٹی سے دستبرداری پر تنقید کی اور یوتھ کانگریس کارکنوں نے گاندھی بھون کے قریب مرکز کی بی جے پی حکومت کا پتلا بھی نذر آتش کیا ۔ انہوں نے آر ٹی سی کے ہڑتالی ملازمین سے اظہار یگانگت کیا ۔