نئی دہلی ۔ /7 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) انڈین یوتھ کانگریس صدر کیشو چند یادو نے لوک سبھا انتخابات میں پارٹی کی ناکامی کی مکمل ذمہ داری قبول کرتے ہوئے اپنے عہدہ سے استعفیٰ دیدیا ۔ انہوں نے کہا کہ میں ہمیشہ پارٹی کی خدمت کیلئے موجود رہوں گا ۔ کانگریس کے ایک ذمہ دار ورکر کی حیثیت سے میں نے خودکو وقف کردیا ہے ۔