حیدرآباد۔/25 اگسٹ، ( سیاست نیوز) شہر کے علاقہ بلارم میں پیش آئے المناک سڑک حادثہ میں اسٹیٹ یوتھ کانگریس جنرل سکریٹری فوت ہوگئے۔بتایا جاتا ہے کہ 35 سالہ شیوا کانت راؤ رات دیر گئے علاقہ بلارم سے اپنی کار میں تیز رفتار سے جارہا تھا کہ وہ اتفاقی طور پر حادثہ کا شکار ہوگیا اور شدید زخمی ہوگیا۔