گلبرگہ 8فبروری(سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) سابق رکن پارلیمینٹ گلبرگہ الحاج اقبال احمد سرڈگی مرحوم کے بھتیجہ اور جناب اختر احمد سرڈگی کے فرزند جناب شکیل احمد سرڈگی کے نائب صدر ییوتھ کانگریس کمیٹی ضلع گلبرگہ منتخب ہونے پرجناب انس پٹیل، سینئیر کانگریسی قائد جناب عبدلعزیزخرادی ، ممتاز سماجی خدمت گزار و محب اردو جناب محمد عظمت محمد ،سینئیر صحافی جناب حکیم شاکر ، جناب مظہر عالم خان صدر نشین گلبرگہ اربن ڈیولوپمینٹ اتھارٹی،جناب عبدلصمد سرڈگی سابق کارپوریٹر اوردیگرکئی ایک حضرات نے انھیں مبارکباددی ہے اوراس توقع کااظہار بھی کیا ہے کہ وہ یوتھ کانگریس کمیٹی ضلع گلبرگہ کے صدرکی حیثیت سے شہر گلبرگہ اور ضلع گلبرگہ میںکانگریس پارٹی کو زیادہ سے زیادہ مضبوط و مستحکم بنانے اور اس کی عوامی مقبولیت میںاضافہ کے لئے ہر ممکنہ خدمات انجام دیں گے ۔واضح رہے کہ جناب شکیل احمد سرڈگی عرصہ ء دراز سے کانگریس پارٹی کے لئے خدمات انجام دیتے رہے ہیں ۔ جناب شکیل احمد سرڈگی نے اپنے نائب صدرضلع یوتھ کاگریس گلبرگہ منتخب ہونے پر صدر آل انڈیا کانگریس کمیٹی جناب ملیکارجن کھرگے، ضلع انچارج وزیر گلبرگہ جناب پریانک کھرگے ، رکن اسمبلی گلبرگہ محترمہ کنیز فاطمہ ،جناب مظہر عالم خان صدر نشین گلبرگہ اربن ڈیولوپمینٹ اتھارٹی ، کرناٹک پردیش کانگریس کمیٹی کے رکن جناب فراز الاسلام ، سابق کارپوریٹرصمد سرڈگی صاحب ،نورالاسلام زید، نجم الاسلام احمر ،واحد علی فاتحہ خوانی ، ڈاکٹر کرن دیش مکھ ، پروین ہروال، فاروق مانیال ، ضلع نایب صدرکانگریس پرچارسمیتی ساجد علی رنجولوی کے علاوہ کانگریس ہائی کمان کے تمام ذمہ داران وزراء اور سینئیر سیاسی قائیدین کاتہہ دل سے شکریہ ادا کیا ہے۔