حیدرآباد: تلنگانہ یوتھ کانگریس کی جانب سے حیدرآباد کے مختلف مقامات پر کورونا سے بچاؤ کیلئے شعور بیداری مہم چلائی گئی۔ صدر حیدرآباد یوتھ کانگریس ایم روہت کی قیادت میں پارٹی کارکنوں نے عوام میں ماسک تقسیم کرتے ہوئے کورونا سے بچاؤ کیلئے ماسک کی اہمیت سے واقف کرایا۔ شہر کے مختلف علاقوں میں 50,000 سے زائد ماسک تقسیم کئے گئے ۔ یوتھ کانگریس قائدین نے عوام سے اپیل کی کہ وہ کورونا سے بچاؤ کیلئے کووڈ قواعد پر سختی سے عمل کریں۔ روہت نے کہا کہ حکومت کورونا پر قابو پانے کیلئے مناسب اقدامات میں ناکام ثابت ہوئی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ صرف نائیٹ کرفیو کے نفاذ سے وباء پر قابو نہیں پایا جاسکتا۔