یوتھ کانگریس کے صدر سرینواس کی گرفتاری پر عبوری روک

   

نئی دہلی: سپریم کورٹ نے اپنی ہی تنظیم کے ایک رکن کی طرف سے جنسی طور پر ہراساں کرنے کے الزامات میں گھرے انڈین یوتھ کانگریس کے قومی صدر بی وی سرینواس کی گرفتاری پر بدھ کوعبوری روک لگا دی۔گرفتاری سے عبوری تحفظ کا حکم جاری کرتے ہوئے جسٹس بی آر گاوائی اور سنجے کرول کی بنچ نے عرضی گزار سرینواس سے کہا کہ وہ اس معاملے میں پولیس کی تحقیقات اور خواتین کے قومی کمیشن کی طرف سے شروع کی گئی جانچ میں تعاون کریں۔بنچ نے کہا، “ایف آئی آر درج کرنے میں تقریباً دو ماہ کی تاخیر کو دیکھتے ہوئے درخواست گزار عبوری تحفظ کا حقدار ہے ۔ ہم ہدایت کرتے ہیں کہ گرفتاری کی صورت میں درخواست گزار کو 50,000 روپے کی سالوینٹ ضمانت پر رہا کیا جائے۔