حیدرآباد۔30 مئی (سیاست نیوز) انڈرگریجویٹ (یوجی ) اور پوسٹ گریجویٹ (پی جی) کورسز کے آخری سیمسٹر کے امتحانات 20 جون سے ہوں گے۔ اس کے علاوہ یوجی اور پی جی کے انٹرمیڈیٹ سیمسٹرس کے طلبہ کو ترقی دی جائیگی، چاہے ان کے بلاک لاگس ہوں۔اس کا فیصلہ تلنگانہ اسٹیٹ کونسل برائے ہائر ایجوکیشن (ٹی ایس سی ایچ ای )کے ذریعہ ریاست کی تمام یونیورسٹیوں کے رجسٹرارس اور کنٹرولرس کے ساتھ یوجی سی کی ہدایات پر تبادلہ خیال کرنے کے لئے منعقدہ اجلاس میں کیا گیا۔ یونیورسٹی گرانٹس کمیشن (یو جی سی) نے امتحانات اور تعلیمی کیلنڈر کے سلسلے میں تمام وائس چانسلرس کو ہدایت نامہ جاری کرنے کے بعد یونیورسٹیوں کو کورونا سے پیدا ہونے وائی وبائی بیماری سے پیدا ہونے والے مشکل وقت کے مطابق ڈھالنے کے لئے مزید لچک دی جارہی ہے۔ٹی ایس سی ای ای یونیورسٹیوں کو صرف یوجی اور پی جی پروگراموں کے فائنل سمسٹر طلباء کے لئے امتحانات کرانے کی اجازت دے گی ، جس میں بیک لاگس بھی شامل ہے۔ انٹرمیڈیٹ سیمسٹرس کے طلبہ کے لئے امتحانات ایک بار کالج کھولے جانے کے بعد نومبر دسمبر میں سمسٹروں کے اہم امتحانات کے ساتھ منعقد ہوسکتے ہیں۔ پروجیکٹ واوائس اور سیمینار اگر کوئی ہو تو وہ آن لائن کرائے جاسکتے ہیں۔ٹی ایس سی ای ای نے امتحانات کے لئے تین گھنٹے کی مدت سے ایک گھنٹہ کم کرنے کا بھی فیصلہ کیا ، یعنی اب امتحانات صرف دو گھنٹے کے لئے ہوں گے۔ اس کے علاوہ روایتی یو جی پروگراموں کی صورت میں امتحانات روزانہ دو سیشنوں میں کروائے جائیں۔