یوجی سی کی طرف سے جاریہ سال کیلئے نظرثانی شدہ تعلیمی نصاب کا عنقریب اعلان

   

حیدرآباد ۔ 18 اپریل (سیاست نیوز) یونیورسٹی گرانٹس کمیشن نے ایک کمیٹی مقرر کی ہے اور اس کمیٹی سے کہا ہے کہ وہ سمیسٹر امتحانات کے انعقاد ، مارکس دینے ، امتحان پاس کرنے کا معیار مضبوط کرنے انٹر شپ مکمل کرنے اور دوسرے مسائل حل کرنے کیلئے طریقہ کار کو قطعیت دے ۔ یہ کمیٹی جاریہ تعلیمی سال میں مختلف ڈگری کورسس میں کوالیفائی قرار دینے کا معیار مقرر کرے گی ۔ کمیٹی کی رپورٹ وصول ہونے پر یو جی سی نظرثانی شدہ تعلیمی نصاب کا عنقریب اعلان کرے گی ۔