یودھیامعاملہ: یوگی کو کیسے معلوم کہ عدالت میں کیا ہونے والا ہے؟ 36گھنٹے اسمبلی سیشن چلانے پر تنقید: ایس پی صدر اکھیلیش یادو

,

   

لکھنؤ: سماج وادی پارٹی کے صدراکھلیش یادو نے زیر اعلی اترپردیش یوگی ادتیہ ناتھ کے بیان پر سخت تنقید کی ہے اور کہا کہ یوگی ادتیہ ناتھ کو کیسے پتہ کہ عدالت میں کیا ہونے والا ہے؟ واضح رہے کہ یوگی ادتیہ ناتھ نے کہا کہ تھا کہ بہت جلد ایودھیا کیس میں خوشخبری ملنے والی ہے۔ اکھیلش نے کہا کہ یوگی ادتیہ ناتھ ایودھیا معاملہ میں خوشخبری کی بات کررہے ہیں آخر وہ کیسے جانتے ہیں کہ کیا ہونے والا ہے؟ انہوں نے کہا کہ بی جے پی ملک کے دستور اور قانون پر کم بھروسہ رکھتی ہے۔انہوں نے کہا کہ ہم نے ہمیشہ یہی کہا ہے کہ عدالت جو فیصلہ کرے گی اسے پورا ملک مانے گا۔ اکھیلیش یادو پارٹی دفتر پر ایک پریس میٹنگ سے بات کرتے ہوئے ان خیالات کا اظہار کیا۔

انہوں نے کہا کہ ایودھیا معاملہ سپریم کورٹ میں زیر دوراں ہے پھر ایک اخبار اور وزیر اعلی یوگی ادتیہ ناتھ کو کیسے پتہ چل جاتا ہے کہ اس معاملہ میں کیا فیصلہ ہونے والا ہے۔ بابائے قوم مہاتما گاندھی کی 150ویں گاندھی جینتی کے موقع پر 36گھنٹے تک اسمبلی کا اجلاس چلانے کا مذاق اڑاتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بی جے پی سب کام رات میں ہی کرتی ہے۔نوٹ بندی اور جی ایس ٹی کے فیصلے بھی رات میں ہی لئے گئے۔