نظام آباد : ہندوستانی کرکٹ ٹیم کے سابق آل راؤنڈر یوراج سنگھ کی جانب سے قائم کردہ یو وی کین فاؤنڈیشن کی جانب سے نظام آباد کے گورنمنٹ میڈیکل کالج اینڈ جنرل ہاسپٹل کو 120 سی سی یو بستروں کا عطیہ دیا گیا ۔ مذکورہ دواخانہ میں یہ سہولت کا ورچول تقریب میں یوراج سنگھ نے افتتاح کیا اور اس موقع پر تلنگانہ کے وزیر داخلہ محمود علی کے علاوہ کئی اہم شخصیتیں موجود تھیں۔ اس موقع پر یوراج سنگھ نے اظہارخیال کرتے ہوئے کہا کہ کورونا بحران کے دوران ہم نے کافی مشکل وقت دیکھا ہے ۔ دواخانوں میں آکسیجن ، آئی سی یو بستروں اور دیگر سہولیات کی کمی کی وجہ سے ہم نے اپنے کئی عزیز و اقارب کو کھویا ہے ۔