نئی دہلی ۔ 29 ۔ ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) یوراج سنگھ نے ہفتہ کو اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک نئی تصویر’’چکنا چمیلا‘‘ پوسٹ کی ہے جس میں وہ ا پنے روایاتی داڑھی اور مونچھ کے بر خلاف کلین شیو کے ساتھ دکھائی دیئے ہیں جس پر مختلف کھیل حلقوں کے کھلاڑیوں نے دلچسپ تبصرے کئے ہیں ۔ اس تصویر میں یوراج سنگھ نے سوال کیا کہ وہ اس میں اچھے دکھئی دے رہے ہیں یا پھر داڑھی مونچھ میں۔ جس پر ٹینس کھلاڑی ثانیہ مرزا نے اپنے تبصرہ میں کہا کہ ’’ کیا تم اپنی تھوڈی کو تھوڈی کے اندر چھپا رکھا ہے ؟ بہتر ہے اپنی داڑھی کو واپس لاؤ۔