کراچی۔18مارچ (سیاست ڈاٹ کام) عالمی وباکورونا وائرس نے یورو فٹبال چمپئن 2020 کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ سویڈش اورنارویجین فٹبال اسوسی ایشنز نے مشترکہ اعلان کیا ہے کہ میگا ایونٹ اب آئندہ برس جون اورجولائی میںکھیلاجائے گا۔
اولمپکس میں ہنوز
بہت وقت باقی : آئی او سی
کراچی۔18 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) انٹر نیشنل اولمپکس کمیٹی نے کہا ہے کہ وہ ان اولمپکس کھیلوں کے انعقاد کے لئے پر عزم ہے، مقابلوں میں ابھی چار ماہ کا عرصہ باقی ہے اس لئے فوری طور پر کسی سخت فیصلوں کی ضرورت نہیں ہے اور اس حوالے سے کسی قیاس آرائی نتیجہ خیز نہیںہوگی۔آئی اوسی تمام کھلاڑیوں ، آفیشلزاورمنتظمین کی حوصلہ افزائی کرتا ہیکہ وہ اولمپک گیمز ٹوکیو 2020 کے لئے پوری طرح سے تیاری کرتے رہیں۔