یوروفٹبال مقابلے کے دوران غلط قومی ترانہ بجادیاگیا

   

سینٹ ڈینس۔9 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام ) یوروکپ فٹ بال کوالیفائرز 2020 کے میچ سے قبل منتظمین کو اس وقت تک شرمندگی کا سامنا کرنا پڑا جب البانیہ کا غلط قومی ترانہ بجادیا گیا۔ مقابلہ میزبان فرانس سے ہونا تھا۔ البانوی ٹیم اس وقت حیرت کا جھٹکا لگا جب البانیہ کی جگہ مونٹی نیگرو کا ترانہ بجادیا گیا۔ اس پر کھلاڑیوں نے غلطی درست کئے جانے تک کھیل شروع کرنے سے انکار کردیا تاہم پانچ منٹ اسے ٹھیک کردیا گیا۔