تاشقند: ہندوستان نے آج ایران کی چابہار بندرگاہ کو یوروپ، جنوبی ایشیا اور وسطی ایشیا کے مابین کنکٹی وٹی اور خوشحالی کا ایک بڑا ممکنہ مرکز بتاتے ہوئے تجویز کیا کہ وہ اسے ایک معاشی طور پر منافع بخش ، شفاف اور سب کی شراکت داری والے متبادل کے طور پر فروغ دینے اور اس میں سرمایہ کاری کرنے کے لئے تیار ہے ۔وزیر خارجہ ایس جے شنکر نے ازبیکستان حکومت کی جانب سے منعقد کنکٹی وٹی پر ایک اعلی سطحی بین الاقوامی کانفرنس ‘‘وسطی اور جنوبی ایشیا: کنکٹی وٹی’’سے خطاب کرتے ہوئے یہ بات کہی۔ اس موقع پر وزیر خارجہ عبدالعزیز کامیلوف بھی موجود تھے ۔ڈاکٹر جے شنکر نے کہا کہ وسطی اور جنوبی ایشیا کے مابین تاریخی دور سے ہی بہت ہی موثر کنکٹی وٹی رہی ہے جو نوآبادیاتی دور میں کمزور ہوگئی۔
.