برلن : کئی یورپی ملکوں نے افغانستان ملک بدریوں کا سلسلہ دوبارہ سے شروع کر دیا ہے۔ ان ملکوں میں جرمنی، آسٹریا، سویڈن، بلغاریہ اور ہنگری شامل ہیں۔ پناہ کی درخواستوں پر منفی فیصلے کے بعد آج چہارشنبہ کو 11افغان مہاجرین کا ایک گروپ کابل پہنچا۔ متعلقہ افغان وزارت نے اس کی تصدیق کر دی ہے۔ پناہ گزینوں کی یہ پرواز بلغاریہ سے اڑی تھی۔ اسی دوران سویڈن سے بھی آک پرواز روانہ ہونی تھی مگر احتجاج کی وجہ سے یہ تاخیر کا شکار ہو گئی۔ کورونا وائرس کی وبا کی وجہ سے ملک بدریوں کا سلسلہ گزشتہ چند ماہ سے معطل تھا۔