یوروپی ممالک مسلمانوںکیخلاف زہر اگلنے سے باز آجائیں

,

   

Ferty9 Clinic

اسلام کے خلاف صدر فرانس میکرون کا ریمارک اشتعال انگیز: رجب طیب اردغان
انقرہ: صدر ترکی رجب طیب اردغان نے مسلمانوں کے تعلق سے صدر فرانس امیونل میکرون کے ریمارکس کو توہین آمیز قرار دیا اور کہا کہ وہ اسلام پر پابندیاں عائد کرنے کے مجاز نہیں ہیں۔ انہوں نے یوروپی ممالک کو مسلمانوں کے خلاف زہر اگلنے سے باز آجانے کا انتباہ دیا اور کہا کہ مسلمانوں کو نشانہ بنانا ان کیلئے ہتھیار بن گیا ہے۔ صدر فرانس نے حال ہی میں کہا تھا کہ اسلام کو از سر نو ڈھالنا چاہئے۔ ان کا یہ بیان نہ صرف توہین آمیز ہے بلکہ واضح طور پر وہ اشتعال انگیزی کر رہے ہیں۔ کیا ہم نے کبھی کہا ہے کہ عیسائیت ، یہودیت کو بھی از سر نو ڈھالنا چاہئے ۔ اسلام کو بدلنے کی بات کرنے والے آپ کون ہوتے ہیں۔ اردغان نے انقرہ میں کلچرل سنٹر میں منعقدہ ایک جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم توقع کرتے ہیں کہ میکرون ایک ذمہ دار حکمراں کے طور پر برتاؤ کریں گے ۔ صدر فرانس نے حال ہی میں عہد کیا تھا کہ وہ اسلام انتشار پسندوں کے خلاف جنگ کرنے کا عہد کرتے ہیں۔ فرانس کے اطراف پائے جانے والے بعض مسلم ممالک پر کنٹرول حاصل کرنے کیلئے ایک نیا بل متعارف کرانے کا ارادہ بھی ظاہر کیا ہے ۔