یوروپی ممالک میں کووڈ۔19کی دوسری لہر

,

   

سرما کے دوران کورونا کیسوں میں اضافہ کا اندیشہ
لندن: کورونا سے مرنے والوں کی تعداد میں کمی کے باوجود یوروپی یونین کے تمام ملکوں نے کووڈ۔19 کیسوں میں دوبارہ اضافہ کا اندیشہ ظاہر کیا ہے۔ کئی ملکوں نے موسم سرما کے دوران کیسوں میں اضافہ کے پیش نظر تازہ تحدیدات جاری کئے ہیں اور یہ بھی سوال اٹھ رہا ہے کہ اگر حالات خراب ہوئے تو کیا کیا جائے۔ بلجیم ، اٹلی اور برطانیہ کورونا سے متاثر ہونے والے یوروپ کے بدترین ممالک ہیں۔ فرانس ، پولینڈ ، نیدرلینڈ اور اسپین بھی کورونا کی دوسری لہر سے نمٹنے کی تیاری کر رہے ہیں۔ وزیراعظم برطانیہ بورس جانسن نے اخباری نمائندوں سے کہا کہ آنے والے دنوں میں کورونا کی دوسری لہر کا اندیشہ ہے ۔ اس تعلق سے حکومت نے احتیاطی اقدامات کئے ہیں لیکن برطانیہ میں دوسرا نیشنل لاک ڈاؤن نہیں لگایا جائے گا۔ عوام کو حکومت کے رہنمایانہ خطوط پر عمل کرنا ہوگا۔ ورلڈ ہیلت آرگنائزیشن کے علاقائی ڈائرکٹر نے کہا کہ ہم پھر ایک بھی نازک حالات سے گزر رہے ہیں۔ کئی ممالک میں ٹسٹنگ کی تعداد کم کردی ہے اور ہمیں ٹسٹنگ کا عمل تیز کرنا ہوگا۔