یوروپی کمیشن کا ڈیجیٹلائزیشن کیلئے نیا روڈ میاپ

   

بروسلز : یورپی کمیشن نے ڈیجیٹلائزیشن کیلئے اپنا نیا روڈ میاپ پیش کر دیا ہے۔ اس روڈ میپ میں تیز رفتار انٹرنیٹ اور آن لائن سہولیات کی فراہمی کے ساتھ ساتھ انفارمیشن ٹیکنالوجی کی بہتر عوامی خدمات کی فراہمی پر توجہ دی گئی ہے۔ یورپی کمیشن اس امر کو بھی یقینی بنانا چاہتا ہے کہ اگلی دہائی کے آغاز تک دنیا بھر میں تیار کردہ تمام سیمی کنڈکٹرز میں سے 20 فیصد یورپی یونین میں تیار کیے جائیں۔