برسلز : یورپی یونین کمیشن کی سربراہ ارسولا وان ڈر لئین نے کہا ہے کہ ایک طرف روس کا، یونٹوں کے کچھ حصے کی واپسی کا، اعلان کرنا اور دوسری طرف یوکرائن کے مقبوضہ صوبوں ڈونیسک اور لوہانسک سے متعلق فیصلہ ایک دوسرے سے متضاد اقدامات ہیں لیکن باہمی تعاون کا راستہ ابھی تک کھْلا ہے۔وان ڈر لئین نے یورپی یونین کونسل کے سربراہ چارلس میشل اور یورپی یونین کے ہائی کمشنر برائے خارجہ تعلقات و سلامتی پالیسی جوزف بوریل کے ہمراہ یورپی پارلیمنٹ جنرل اسمبلی کی روس کے ساتھ تعلقات اور یوکرائن سے متعلقہ موضوعات پر منعقدہ نشست سے خطاب کیا۔انہوں نے کہا ہے کہ ہمارے اتحاد کے قیام کا مقصد یورپ کی تمام جنگوں کو ختم کرنا تھا۔