یوروپی یونین سفارتکار کا دورۂ ایران

   

برسلز ۔ 3 فبروری (سیاست ڈاٹ کام) یورپی یونین کے خارجہ امور کے چیف جوزف بورل پیر تین فروری کو ایرانی دارالحکومت تہران پہنچ رہے ہیں۔ وہ تہران میں ایرانی وزیر خارجہ محمد جواد ظریف اور دوسرے اعلیٰ حکومتی اہلکاروں سے ملاقاتیں کریں گے۔ یہ جوزف بورل کا منصب سنبھالنے کے بعد پہلا ایرانی دورہ ہے۔ وہ قبل ازیں ایرانی وزیر خارجہ کے ساتھ رواں برس جنوری میں برسلز میں ایک ملاقات کر چکے ہیں۔ اندازہ لگایا گیا ہے کہ بورل کا دورہ یورپی یونین کی جانب سے سن 2015 کی جوہری ڈیل کو محفوظ رکھنے کی ایک کوشش ہے۔