برسلز : یوروپی یونین کے رکن 27 ممالک نے مجموعی طور پر اپنے ہاں سے پناہ کے متلاشی تارکین وطن کی ملک بدریوں میں پھر اضافہ کردیاہے ۔ اس سال اپریل سے جون تک ایسے قریب ایک لاکھ غیر ملکی شہری وں کی ملک بدری کے آرلار جاری کئے گئے ۔ یوروپی یونین کے شماریاتی ادارے یورو اسٹیٹ کے جاری کردہ تارزہ ترین اعداد و شمار کے مطابق سال رواں کی دوسری سہ ماہی میں اس بلاک کے رکن ممالک نے مجموعی طور پر اپنے ہاں مقیم اور پناہ کے درخواست دہندہ تقریباً ایک لاکھ غیر ملکیوں کی درخواستیں مسترد ہوجانے کے بعد ملک بدر کردینے کا حکم جاری کردیا ۔یورواسٹیٹ کے مطابق یوروپی یونین میں تارکین وطن کی ملک بدریوں کے احکامات کا اجرا ایک بار پھر تیز ہوگیا ہے ۔