یوروپی یونین پارلیمنٹ نے آنگ سان سوچی کو انسانی حقوق انعام سے معطل کردیا

   

٭ یوروپی یونین پارلیمنٹ نے کہا کہ میانمار کی اسٹیٹ کونسلر آنگ سان سوچی کو شکروف پائس کمیونٹی سے معطل کردیا گیا ہے۔ انہیں انسانی حقوق کی خدمات انجام دینے والوں کیلئے مقرر کردہ انعام کی کسی بھی سرگرمیوں کیلئے مدعو نہیں کیا جائے گا۔ یہ فیصلہ سوچی کے اختیار کردہ موقف اور میانمار میں روہنگیا مسلمانوں کے خلاف بڑھتے جرائم کو روکنے میں ناکامی کے پیش نظر کیا گیا ہے۔