یوروپی یونین کا ترکی پر پابندیاں لگانے پر غور

   

برسلز۔ یونان کے ساتھ مشرقی بحیرہ روم کے تنازعہ کے پر یورپی یونین ترکی کے خلاف پابندیوں کی تیاری کر رہی ہے جن پر بلاک کے ستمبر 24 کو ہونے والے اجلاس میں تبادلہ خیال کیا جائے گا۔برطانوی خبر رساں ادارے رائٹزر کے مطابق یہ بات یورپی یونین کے اعلیٰ سفارتکار نے جمعہ کو بتائی۔ یورپی یونین کے سفارتکار جوزف بوریل کا کہنا تھا کہ ان اقدامات میں یورپی یونین ہر اس پہلو پر غور کرے گی جس کا تعلق ان سرگرمیوں سے ہوگا جسے یورپی یونین ‘غیرقانونی سمجھتی ہے۔‘انہوں نے مزید کہا کہ ان میں افراد، بحری جہاز یا یورپی بندرگاہوں کے استعمال پر پابندی شامل ہوسکتا ہے۔ترکی کے مشرقی بحیرہ روم کے پانی میں جہاز بھیجے جانے کے بعد ترکی اور یونان کے درمیان کشیدگی بڑھی ہے۔ترکی کے اس اقدام کو یونان نے غیرقانونی قرار دیا ہے۔