یوروپی یونین کو اپنی تو سیع کیلئے تیار ہونا چاہیئے :شولز

   

شولز نے جرمن خبر رساں ایجنسی کے لئے انٹرویو میں یورپی یونین کے، روس۔ یوکرین جنگ کے آغاز سے ہی باہم متحد اور پْر عزم شکل میں یوکرین کی حمایت کر نے کا ذکر کیا اور اس اتحاد کو برقرار رکھنے کا مطالبہ کیا ہے۔یوکرین کو یورپی یونین کی رکنیت کے امیدوار ملک کی حیثیت دئیے جانے سے متعلق سوال کے جواب میں شولز نے کہا ہے کہ یونین کی رکنیت کا راستہ کوئی آسان راستہ نہیں ہے۔ رکنیت کے خواہش مند ہر امیدوار کا متعدد شرائط کو پورا کرنا ضروری ہے۔ ان شرائط کی تکمیل میں پیش رفت ہونے کی صورت میں یونین کی طرف سے بھی امیدواروں کو ٹھوس جواب دیا جانا نہایت اہمیت رکھتا ہے۔ بصورت دیگر امیدواری کے اسٹیٹس کے بیکار ہونے کا احساس پیدا ہوسکتا ہے۔شولز نے کہا ہے کہ ہمیں مغربی بالقانی ممالک کو دِکھانا چاہیے کہ ہم سنجیدہ ہیں۔ البانیہ اور شمالی مقدونیہ یورپی یونین کی رکنیت کی خاطر ٹھوس مذاکرات کے آغاز کے لئے تمام شرائط کو پورا کر رہے ہیں۔ لہٰذا یہ مذاکرات اب شروع ہو جانے چاہئیں۔یورپی یونین کی خودتجدیدی کی ضرورت پرزور دیتے ہوئے شولز نے کہا ہے کہ یورپی یونین کو اپنی توسیع کے لئے تیار ہونا اور اس وسعت کے لئے اپنی ساخت اور فیصلہ مراحل کو جدید بنانا چاہیے۔گلوبل غذائی بحران کے بارے میں بات کرتے ہوئے چانسلر شولز نے گلوبل اتحاد کی ضرورت کی طرف اشارہ کیا اور کہا ہے کہ ہم، یوکرینی اناج کے اخراج کی راہداری کھولنے کے لئے اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کی کوششوں کے ساتھ تعاون کرتے ہیں۔