ممبئی ۔ 30 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام) شیوسینا نے چہارشنبہ کے دن یوروپی یونین کے ارکان پارلیمنٹ کے دورہ کشمیر پر سخت اعتراض کرتے ہوئے کہا کہ یہ ایک بین الاقوامی مسئلہ نہیں ہے۔ کیا یہ یوروپی وفد کا دورہ نہ ہوتا اگر ہندوستان کی آزادی اور خودمختاری میں بین الاقوامی دراندازی نہیں ہے؟ شیوسینا کے ترجمان سامنا کے اداریہ میں اظہارحیرت کیا گیا۔ جب غیرملکی ٹیم کے دورہ جموں و کشمیر کے بارے میں پوچھا گیا تو روزنامہ سامنا نے یہ جواب دیا۔ جب جواہر لال نہرو پر اس مسئلہ کو اقوام متحدہ تک پہنچانے کے بارے میں سوال کیا گیا تو اور یہ کہا گیا کہ یوروپی ارکان پارلیمنٹ کو دورہ کشمیر کی اجازت کیوں دی گئی تو شیوسینا نے جو مرکز اور مہاراشٹرا میں بی جے پی کی حلیف ہے، مودی حکومت کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ اس نے پاکستان زیرسرپرستی دہشت گردی‘‘ کا مقابلہ کیا ہے اور جموں و کشمیر کے خصوصی موقف کو جو دستورہند کی دفعہ 370 کے تحت اسے حاصل تھا، منسوخ کردیا ہے۔