یوروپی یونین کے وفد کا دورہ کشمیر غیر اخلاقی : سبرامنیم سوامی

,

   

نئی دہلی 28 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام) بی جے پی کے رکن پارلیمنٹ سبرامنیم سوامی نے یوروپی یونین کے دورہ جموں و کشمیر کے سوال پر مرکز کو آج اپنے تنقیدی حملوں کا نشانہ بنایا اور کہاکہ اس علاقہ میں خانگی سطح پر یوروپی ارکان پارلیمنٹ کا دورہ ہماری قومی پالیسی کے مغائر ہے۔ اُنھوں نے مطالبہ کیاکہ اس دورہ کو منسوخ کیا جائے۔ سوامی نے کہاکہ ’مجھے تعجب ہے کہ وزارت اُمور خارجہ نے یوروپی یونین کے ارکان پارلیمنٹ کے خانگی حیثیت سے اس دورہ کا اہتمام کیا ہے۔ یہ دراصل ہماری قومی پالیسی میں بدروی کے مترادف ہے۔ مَیں حکومت سے درخواست کرتا ہوں کہ اس دورہ کو منسوخ کیا جائے کیوں کہ یہ غیر اخلاقی ہے‘۔