یوروپ سے مہمان بگلوں کی نظام آباد آمد

   

حیدرآباد۔/23 جنوری، ( سیاست نیوز) بہتر موسم اور ماحول کیلئے انسان ہی نہیں پرندے بھی اپنے مقام سے دیگر مقامات کا سفر کرتے ہیں۔ انسان اپنی استطاعت کے مطابق اندرون ملک یا پھر بیرون ملک سفر کرتے ہوئے سیر و تفریح کا سامان کرتا ہے لیکن نظام آباد میں گزشتہ چند دنوں سے یوروپ سے آئے ہوئے مہمان موسم کا لطف لے رہے ہیں۔ یہ مہمان کوئی انسان نہیں بلکہ بگلے ہیں جو شاذ و نادر ہی ہندوستان میں دیکھے جاتے ہیں۔ نظام آباد ضلع کے ردرور ٹینک بنڈ کے قریب تقریباً 50 بگلے ایک مقام پر دیکھے گئے جن کے بارے میں کہا جارہا ہے کہ انہوں نے یوروپ سے طویل سفر کرتے ہوئے نظام آباد کے اس پُر فضاء اور آلودگی سے پاک تالاب کا انتخاب کیا۔ سوشیل میڈیا میں یوروپی مہمانوں کی تصاویر وائرل ہوتے ہی عوام کی کثیر تعداد انہیں دیکھنے کیلئے پہنچ رہی ہے اور ان کی تصویر کشی کی جارہی ہے۔ر