برسلز : فرانس میں گستاخانہ خاکوں کی اشاعت اور صدر فرانس ایمونیل مائیکرون کی جانب سے خاکوں کی حمایت کرنے کیخلاف مسلم دنیا میں غم و غصہ کا بڑھ جانا فضول ثابت ہورہا ہے ۔ یوروپ میں اسلامو فوبیا کی نئی لہر پیدا ہوگئی ہے ۔ اس لہر میں دن بہ دن اضافہ ہورہا ہے ۔ یوروپی ممالک کی حکومتوں کا اسلام دشمن اور نفرت انگیز مہم کرنے والوں کو سرپرستی حاصل ہے ۔ اس طرح کا اسلام فوبیا کا تازہ واقعہ جرمنی میں پیش آیا ہے جہاں ایک مسجد کو دھمکی آمیز خط موصول ہوا ۔ اس خط میں لکھا گیا کہ اسلام کا جرمنی یا یوروپ سے کوئی تعلق نہیں ۔ ہم اسلام اور اسلامزم کو جرمنی سے ختم کرکے رکھ دیں گے ۔ آسٹریائی وزارت داخلہ نے کہا کہ بنیاد پرستانہ مذہبی نظریات کو ہوا دینے والوں کو برداشت نہیں کیا جائے گا ۔ مساجد کو تالے ڈال دیئے جائیں گے ۔ فرانس میں گستاخانہ خاکوں کی اشاعت کے بعد فرانس کی اشیاء کا بائیکام کیا گیا تھا۔ صدر ترکی نے سخت الفاظ میں صدر فرانس پر تنقید کی تھی ۔