لندن: برطانیہ میں ہنگامی عملہ لاکھوں گھروں کی بجلی بحال کرنے کی کوشش کر رہا ہے جو کہ سمندری طوفان یونس کی وجہ سے معطل ہوئی ہے۔ طوفان نے مغربی یوروپ میں تباہی مچا دی ہے اور ٹرانسپورٹ کا نظام درہم برہم کر دیا ہے۔ میڈیا کے مطابق ہنگامی سروسز نے ہفتہ کو کہا ہے کہ برطانیہ، آئرلینڈ، نیدرلینڈ، بیلجیئم، جرمنی اور پولینڈ میں درخت گرنے، اڑتے ملبے اور تیز ہواؤں سے کم از کم 13 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔ نیدرلینڈز میں بھی ٹرین نیٹ ورک مفلوج ہو چکا ہے جبکہ بجلی کی لائنز کو نقصان پہنچنے کی وجہ سے برطانیہ اور فرانس کے درمیان چلنے والی یورو سٹار اور تھیلیس انٹرنیشنل سروسز بھی بند ہیں۔