حیدرآباد ۔ 3 ۔ نومبر (این ایس ایس ) تلنگانہ کے وزیر زراعت ایس نرنجن ریڈی نے جو یوروپی ملکوں کے سرکاری دورہ پر ہے کہا کہ یوروپی ممالک کو بہتر قسم کی مونگ پھلی راست برآمد کی جاسکتی ہے ۔ انہوں نے ایمسٹرڈم میں ایک پروگرام میں شرکت کی جہاں تخم تیار کرنے والوں اور زرعی ماہرین سے تبادلہ خیال کیا ۔ انہوں نے کہا کہ درمیانی افراد اور تاجرین ممبئی اور دہلی سے مونگ پھلی کو اپنے طرف سے برآمد کرتے ہوئے مقامی کسانوں کو بری طرح لوٹ رہے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ تلنگانہ میں اپنے طور پر یورپ کو مونگ پھلی برآمد کرے گی ۔