یوروپ کے مضحکہ خیز الزامات پر ایران کی تنقید

   

Ferty9 Clinic

سعودی عرب کی تیل تنصیبات کا یوروپی الزام مضحکہ خیز : ایران
تہران ۔ 24 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) ایران نے منگل کے دن یوروپی یونین کے سعودی عرب کی تیل تنصیبات پر ایران کے حملہ کے الزامات کو مضحکہ خیز قرار دیا اور کہا کہ اگر اس نے جاریہ ماہ سعودی عرب کے خام تیل کے انفراسٹرکچر پر حملے کئے ہوتے تو ان کے بعد اس نے جاریہ ماہ ایک مہینے کی تاخیر سے دوبارہ سعودی تیل کے انفراسٹرکچر پر حملے کیوں کرتا۔ اتنے دن بعد اس کا سعودی خام تیل کے انفراسٹرکچر پر حملہ مضحکہ خیز ہے۔ اس نے کہا کہ یہ الزامات بے بنیاد ہیں۔ ان کا کوئی ٹھوس ثبوت نہیں ہے اور ان کی بنیاد مضحکہ خیز اور غیرمعقول بنیادوں کی بناء پر ہے۔ اس کی اور کوئی وضاحت ممکن نہیں ہوسکتی۔ وزارت خارجہ ایران کی جانب سے ایک بیان جاری کیا گیا ہے جس میں کہا گیا ہیکہ سعودی عرب کے ابقیق اور سرائیس خام تیل کو صاف کرنے کے کارخانوں پر ایرانی حملوں کا الزام کسی ثبوت کے بغیر لگایا جارہا ہے۔ الزام کے بموجب سعودی عرب اپنی تیل کی پیداوار میں 50 فیصد کمی کرنے پر مجبور ہوگیا ہے۔