نئی دہلی۔ ہندوستان میں فٹ بال کے شائقین کے لئے یو ای ایف اے یورو 2020 کا ٹیلی کاسٹ سونی پکچرس اسپورٹس نیٹ ورک (ایس پی ایس این) پر ہوگا۔ سونی پکچرس اسپورٹس نیٹ ورک یورو2020 کا ٹیلی کاسٹ چھ زبانوں میں ہوگا، انگریزی ، ہندی ، بنگالی، تمل ، تلگو اور ملیالم ۔ یو ای ایف اے یورو 2020 کا انعقاد یوروپ کے گیارہ شہروں میں ہوگا۔ یہ11 جون 2021 کو شروع ہوگا اوراس میں بہترین24 ٹیمیں شرکت کریں گی۔شائقین اس کے دلچسپ ایکشن کو سونی ٹین2 ، سونی ٹین3 ، سونی سکس اور سونی ٹین 4 چینلز پر راست دیکھ سکیں گے اور اسے سونی لائیو پر لائیو اسٹریم بھی کرسکیں گے ۔ یو ای ایف اے یورو2020 کا ٹیلی کاسٹ ایس پی ایس این کے نئے علاقائی زبان کے اسپورٹس چینل سونی ٹین پر بھی ہوگا۔ یہ ٹیلی کاسٹ ہندوستان کے جنوبی ریاستوں تمل ناڈو، آندھراپردیش اور تلنگانہ میں تمل اور تلگو زبانوں میں دستیاب ہوگا۔ اس چینل کو ملک میں کئی کھیلوں والی ثقافت کو فروغ دینے اور مداحوں کو ان کے پسندیدہ کھیلوں کو دیکھنے کا تجربہ فراہم کرنے کے ایس پی ایس این کے عزم کے مطابق متعارف کیا گیا ہے ۔ ایس پی ایس این نے ایکٹر رانا دگوباتی کو اس چینل کی تشہیر کی ذمہ داری سونپی گئی ہے اور وہ تمل اور تلگو میں ڈبلیو ڈبلیو ای کی پروگرامنگ کی بھی تشہر کریں گے ۔