یورو کپ ترکی اور اٹلی کے درمیان افتتاحی مقابلہ

   

نئی دہلی ۔ یو ای ایف اے یوروپیئن فٹ بال چمپئن شپ اور یوای ایف اے یوروپیئن چمپئن شپ اور یوروکپ 2020 ٹورنامنٹ11 جون کو شروع ہورہا ہے ۔ پہلا میچ ترکی اور اٹلی کیدرمیان کھیلا جائے گا۔ ہندوستانی وقت کے مطابق یہ میچ 12جون رات ساڑھے بارہ بجے شروع ہوگا۔ اس مرتبہ مین ٹورنمنٹ میں24 ٹیمیں آمنے سامنے ہوں گی۔ سبھی ٹیموں کو چار کے چھ گروپوں میں تقسیم کیا گیا ہے ۔ گیارہ جولائی کو فائنل کھیلا جائے گا۔ اس مرتبہ یہ ٹورنمنٹ گیارہ ممالک کے گیارہشہروں میں کھیلا جائے گا۔ ان میں آذربائیجان کے باکو ، ڈنمارک کے کوپن ہیگن ، انگلینڈ کے لندن ، جرمنی کے میونخ ، ہنگری کے بوڈاپیسٹ ، اٹلی کے روم ، نیدرلینڈز کے ایمسٹرڈیم ، رومانیہ کے بخاریسٹ ، روس میں سینٹ پیٹرزبرگ ، اسکاٹ لینڈ کے ا گلاسگو اور اسپین کے سیول میں میچ کھیلے جائیں گے۔ اسٹار اسٹرائیکر کرسٹیانو رونالڈو کی ٹیم پرتگال اس مرتبہ خطاب کے دفاع کے لئے اترے گی۔ 2016 میں پرتگال نے فرانس کو شکست دے کر ٹرافی پر قبضہ کیا تھا۔ اب تک ہوئے پندرہ یوروپین چمپئن شپ ٹورنمنٹ کو دس ٹیموں نے جیتا ہے ۔ جرمنی اور اسپین نے سب سے زیادہ فی کس تین مرتبہ خطاب جیتا۔ فرانس نے دو مرتبہ یورو کپ اپنے نام کیا ہے، جبکہ سوویت یونین، اٹلی، چیکوسلوواکیہ، نیدرلینڈ ، ڈنمارک، یونان اور پتگال نے ایک مرتبہ خطاب اپنے نام کیا ہے ۔چھ گروپ کیسرفہرست ٹیمیں پری کوارٹرفائنل کے لئے کوالیفائی کریں گی۔ اس کے ساتھ ہی گروپ میں سے تیسرے نمبر پر رہنے والی ٹاپ چار ٹیمیں بھی راونڈ آف 16 میں پہنچیں گی۔ پری کوارٹرفائنل کے بعد کوارٹرفائنل ، سیمی فائنل اور فائنل کھیلا جائے گا۔ آخری تین میچ لندن کے ویمبلی اسٹیڈیم میں کھیلے جائیں گے ۔ یہاں اس بات کا تذکرہ بھی اہم ہے کہ کورونا کی وجہ سے یوروکپ 2020 کو ملتوی کردیا گیا تھالیکن اب یورپی ممالک میں حالات بہتر ہونے بعد اسے کا شیڈول جاری کیا گیاہے۔علاوہ ازیں امید کی جارہی ہے کہ حالات کے مزید بہتر ہونے کے ساتھ فٹبال شائقین کو میدان میں واپسی کی زیادہ سے زیادہ اجازت دی جائے گی ۔

ستسپاس نے میدویدیف کا نمبر ون بننے کا خواب توڑدیا
پیرس: پانچویں سیڈ یافتہ یونان کے استیفانوس ستسپاس نے روس کے ڈینیل میدویدیف کو6-3 ، 7-6 (3) ، 7۔5 سے شکست دے کر سال کے دوسرے گرانڈ سلام فرنچ اوپن کے سیمی فائنل میں داخلے کے ساتھ ہی میدویدیف کا نمبر ون بننے کا خواب توڑ دیا۔ تیسرے سیٹ میں 5-6کے اسکور پر سروس کررہے میدویدف کی سروس پر ستسپاس نے لائن سے سٹا ہوا ٹاپ اسپن بیک ہینڈ ونر لگاکر میچ ختم کردیا اور سیمی فائنل میں پہنچ گئے۔اے ٹی پی ریس ٹو میں سرفہرست ستسپاس نے پہلی مرتبہ پیرس میں سیمی فائنل تک پہنچے میدویدیف کے خلاف 2019 کے بعد اپنی پہلی جیت حاصل کی اور ان کے خلاف اپنا کیریر ریکارڈ 2-6 پہنچا دیا۔ ستسپاس نے دوگھنٹے 21 منٹ میں یہ مقابلہ جیتا اور مسلسل دوسرے سال پیرس میں اور مسلسل تیسرے گرانڈ سلام سیمی فائنل میں جگہ بنالی جہاں ان کا مقابلہ چھٹی سیڈ جرمنی کے ایلکزینڈر جیوریف سے ہوگا اور وہ پہلی مرتبہ کسی گرانڈ سلیم کے فائنل میں پہنچنے کی کوشش کریں گے ۔ ستسپاس کا جرمن کھلاڑی کے خلاف 5-2 کا کیریر ریکارڈ ہے ۔ 22 سالہ تسسیپاس اور24 سالہ جیوریف کے مابین سیمی فائنل 2010 کے آسٹریلین اوپن میں 22 سالہ برطانیہ کے اینڈی مرے کے21 سالہ مارن سلچ کو شکست کے بعد سے سب سے نوجوان گرانڈ سلیم سیمی فائنل میں ہوگا ۔نڈال اس وقت 22 سال کے اور جوکووچ21 سال کے تھے ۔
زخمی ولیمسن دوسرے ٹسٹ سے باہر
لندن۔ نیوزی لینڈ کے کپتان کین ولیمسن بائیں کہنی کی تکلیف کی وجہ سے انگلینڈ کے خلاف کل ایجبسٹن میں کھیلے جانے والے دوسرے ٹسٹ سے باہر ہوگئے ہیں۔ ان کی جگہ ٹام لاتھم کپتانی سنبھالیں گے ۔ولیمسن کہنی میں چوٹ کی وجہ سے دوسرا ٹسٹ نہیں کھیلیں گے اور ان کی جگہ ول ینگ کو ٹیم میں جگہ دی گئی ہے اور وہ تین نمبر پرکھیلتے ہوئے نظرآئیں گے ۔ کوچ گیری اسٹیڈ کے مطابق ولیمسن کو باہر رکھنا مشکل فیصلہ تھا اور نیوزی لینڈ کے کپتان کو آرام کی ضرورت ہے۔