یورپین یونین کے اراکین کو جموں کشمیر بھیجنے پر مایاوتی و اویسی نے مرکزی حکومت کو بنایا نشانہ

,

   

جموں کشمیر سے قانونی دفعہ 370 ہٹائے جانے کے بعد یوروپین یونین کے اراکین کو جموں وکشمیر جانے کی اجازت مل گئی ہے اس پر بی ایس پی سربراہ مایاوتی نے طنزیہ ٹویٹ کیا ہے۔

انہوں لکھا کہ کیا ہی اچھا ہوتا کہ قانونی دفعہ 370 ہٹائے جانے کے بعد اپوزیشن کے لیڈران کو جانے کی اجازت مل جاتی مگر ایسا نہیں ہوا۔

کل ہند مجلس اتحاد المسلمین کے سربراہ بیرسٹر اسدالدین اویسی نے لکھا کہ یورپین پارلیمنٹ کے اراکین جو اسلامی فوبیا کے شکار ہیں انہوں نے صحیح فیصلہ ہے کہ ایسے لوگ وہاں جا رہے ہیں، اویسی نے شامل لوگوں کو بے بنیاد بھی بتایا، انہوں نے طنز کستے ہوۓ کہا کہ غیروں پر کرم اپنے اوپر ستم، اے جان وفا ایسا ظلم نہ کر، رہنے دے ابھی تھوڑا سا دھرم۔ دراصل حیدر آباد کے رکن پارلیمان بیرسٹر اسدالدین اویسی نے مرکزی حکومت پر یہ طنز حزب اختلاف جماعتوں کو کشمیر جانے پر روک لگا کر غیر ملکی اراکین پارلیمان کو اجازت دینے پر کیا۔

 https://youtu.be/PXHIpimg8lw