ماسکو، 16 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) ترکی نے کہا ہے کہ اس کے ساتھ اعلی سطحی مذاکرات ملتوی کرنے کا یورپی یونین کی کونسل کے حالیہ فیصلے سے مشرقی بحیرہ روم میں اس کی سرگرمیوں کو جاری رکھنے کا اس کا پختہ عزم متاثر نہیں ہوگا ۔ کونسل نے قبرص کے خصوصی اکنامک زون ( ای ای زیڈ) میں وسائل کے لئے ترکی کی سرگرمیوں کے سلسلے میں پیدا ہوئے تنازعہ کے متعلق اس کے ساتھ اعلی سطحی مذاکرات پیر کی شام ملتوی کر دیے ہیں ۔ترکی کی وزارت خارجہ نے کہا‘‘ترکی کے ساتھ اعلی سطحی مذاکرات ملتوی کرنے کے یورپی یونین کا فیصلہ مشرقی بحیرہ روم میں ہائڈروکاربن کے لئے سرگرمیوں کو جاری رکھنے کے عزم کو متاثر نہیں کر پائے گا ۔ ترکی اپنے حقوق کی حفاظت کرنا جاری رکھے گا اور اس ضمن میں اپنی سرگرمیاں تیز کرے گا ’’۔ ترکی اور قبرص کے درمیان 2011 میں کشیدگی اس وقت بڑھی جب جزائر کے ارد گرد گیس کے پہلے ذخائر کا پتہ چلا تھا ۔