برسلز : یورپی یونین کمیشن کی سربراہ اْرسولا وان ڈر لئین نے کہا ہے کہ “روس کے صدر ولادی میر پوتن کی وجہ سے یورپ میں بجلی کی منڈی موزوں شکل میں کام نہیں کر پا رہی”۔اْرسولا وان ڈر لئین نے ڈنمارک میں منعقدہ ‘بحیرہ بالٹک توانائی سکیورٹی سربراہی اجلاس’ کے اختتام پر یورپی انرجی مارکیٹ کی تازہ صورتحال کے بارے میں بات کی۔انہوں نے کہا ہے کہ بجلی کی قیمتوں میں اضافے کو ہوا دینے والی طاقت گیس اور خاص طور پر پوتن کی طرف سے بطوراسلحہ استعمال کی جانے والی روسی گیس ہے “۔ڈر لئین نے کہا ہے کہ” ہم نے الیکٹرک مارکیٹ کے طریقہ کار کے لئے ایک ہنگامی حالات نظام العمل تیار کیا اور الیکٹرک مارکیٹ کے ڈھانچے کی طویل المدت اصلاح کے لئے کام شروع کر دیا ہے”۔انہوں نے کہا ہے کہ” پوتن جیسے، منّظم شکل میں یورپی الیکٹرک مارکیٹ کو ختم کرنے اور گیس کو بطور اسلحہ استعمال کرنے والے، کردار کی بدولت یورپی الیکٹرک مارکیٹ اب کوئی فعال مارکیٹ نہیں رہی”۔واضح رہے کہ حالیہ دنوں میں یورپی ممالک میں بجلی اور گیس کی قیمتیں تاریخی سطح پر پہنچ گئی ہیں۔