یورپی دورہ کرنے والے عہدیدار پر پابندیاں لگانے کا مطالبہ

   

نیویارک : انسانی حقوق کی تنظیم ہیومن رائٹس واچ نے برطانوی حکومت اور یورپی یونین پر زور دیا ہے کہ وہ سنکیانگ سے آئے والے ایک اعلیٰ چینی عہدے دار کی تحقیقات کرے اور اس پر مناسب پابندی لگائے۔ سنکیانگ میں چینی کمیونسٹ پارٹی کے ڈپٹی سیکرٹری اور سنکیانگ حکومت کے چیئرمین ایرکن تونیاز اگلے ہفتہ لندن اور اس کے بعد 21 فروری کو برسلز میں ہونے والے اجلاسوں میں شرکت کرنے والے ہیں۔ اس موقع پر ،ہیومن رائٹس واچ برطانوی حکومت اور یورپی یونین پر یہ زور دے رہا کہ وہ اعلیٰ چینی عہدے دار کیخلاف تحقیقات کرنے اور پابندیاں لگائیں۔ ہیومن رائٹس واچ نے جمعہ کو اپنے ایک بیان میں کہا کہ سنکیانگ میں ایغوروں اور دیگر ترک مسلمانوں کے خلاف جرائم بڑھ رہے ہیں۔ برطانیہ کے لیے ہیومن رائٹس واچ کی ڈائریکٹر یاسمین احمد کا کہنا تھا کہ برطانیہ اور یورپی یونین کو سنکیانگ کے اعلیٰ حکام کے ساتھ ملاقاتوں میں شریک نہیں ہونا چاہیے تاکہ چین پر ایغور علاقہ میں اپنے مظالم ختم کرنے لیے دباؤ پڑ سکے۔